مکائے : گزشتہ دو روز میں مسلسل دوسری جیت درج کرتے ہوئے ڈیفنڈنگ چمپئن سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہریکینز کو 37رنز سے شکست دی۔ سمرتی مندھانا نے ویمنز بگ بیاش لیگ کی دوسری نصف سنچری بنا تے ہوئے سڈنی کی اننگز کی بنیاد رکھ دی۔ ان کا فیبی لیچ فیلڈ (31) اور دیپتی شرما (20) نے بھی بخوبی ساتھ دیا۔ مندھانا اور لیچ فیلڈ نے دوسری وکٹ کیلئے 70 رنز جوڑے ۔ تاہم، اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد، مندھانا نکولا کیری کا شکار ہو گئیں۔ کیری کے 19ویں اوور میں دیپتی نے جانسن کے ساتھ مل کر 15 رنز بنائے ۔ جواب میں ہریکینز کی شروعات خراب رہی اور دوسری ہی گیند پر اسی وانگ نے ریچل پریسٹ کو آؤٹ کر کے جھٹکا دیا۔ اس کے بعد مانن ڈوپری (41) اور کیری (29) نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن دیپتی نے 13 رن پر تین وکٹ لے کر ان کے مڈل وٹاپ آرڈر کی بنیاد ہی توڑ دی۔ دیپتی نے ایک رن آؤٹ بھی کیا۔ انہیں ان کے آل راؤنڈر کھیل کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وہیں دن کے ایک اور میچ میں ملبرن رینیگیڈز 162/4 (ہرمن پریت 73*) نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 160/5 (وین نیکرک 62، وولفارٹ 47) کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ملبرن کی جیت کی ہیرو ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور تھیں جنہوں نے 46 گیندوں میں تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو دو گیند پہلے ہی جیت دلادی۔ اس سے قبل انہوں نے دو وکٹ بھی حاصل کیاتھا۔