دیپتی کی عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل کامیابی

   

کوبے (جاپان): ہندوستان کی دیپتی جیونجی نے پیرکو یہاں ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں خواتین کی 400 میٹر زمرے کی دوڑ میں55.07 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ وقت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ دیپتی نے امریکی برینا کلارک کا 55.12 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا جو گزشتہ سال پیرس میں چمپئن شپ کے ایڈیشن کے دوران قائم کیا گیا تھا۔ مقابلوں کے چوتھے دن ترکی کی آئسل اونڈر55.19 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے جبکہ ایکواڈورکی لیزانشیلا انگولو 56.68 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔