ٹوکیو۔عالمی نمبر ایک تیرانداز دیپکا کماری نے یہاں جمعہ کو ٹوکیو اولمپکس کے پہلے دن ہندوستان کی مہم کا آغاز کیااور خواتین کی انفرادی رینکنگ راونڈ میں نویں نمبر پر رہیں۔انہوں نے اپنے 72 مواقع میں 30 10ایس اور 13ایکس مارتے ہوئے ممکنہ 720 میں سے 663 پوائنٹس حاصل کیے ۔ دیپکا اب پہلے ایلیمینشن راؤنڈ میں بھوٹان کی بھو کرما کے مدمقابل ہوں گی۔ ریو اولمپین کرما عالمی درجہ بندی میں 193 نمبر پر ہیں۔ اتُن داس، ترون دیپ اورپروین جادھو کی تکڑی مینز رینکنگ راونڈ کے لئے میدان پر اترے گی۔