دیپک مگلانی جنوبی سوڈان میں ہندوستان کے اگلے سفیر مقرر

   

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) ساؤ ٹوم اور پرنسپے میں ہندوستانی سفیر دیپک مگلانی کو جنوبی سوڈان میں ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ مگلانی انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے 2006 بیچ کے افسر ہیں اور امکان ہے کہ وہ جلد ہی اپنا نیا عہدہ سنبھال لیں گے ۔انہیں سال 2023 میں ساؤ ٹوم اور پرنسپے میں ہندوستان کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل وہ وزارتِ خارجہ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے ۔