دیپک نمبرایک مقام پر فائز، بجرنگ کو نقصان

   

نئی دہلی۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی کشتی چمپئن شپ کے سلورمیڈل فاتح دیپک پنیا جاری تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے 86 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں دنیا کے نمبر ایک پہلوان بن گئے ہیں جبکہ متنازعہ مقابلے کے بعد برونزمیڈل جیتنے والے اسٹار پہلوان بجرنگ پنیا 65 کلوگرام فری اسٹائل میں اپنا پہلا مقام گنوا بیٹھے ہیں ۔عالمی چمپئن شپ میں کرئیر کا آغاز کرنے والے ہندوستانی پہلوان دیپک کے مردوں کے 86 کلوگرام فری اسٹائل وزن کے زمرے میں عالمی چمپئن یذداني سے چار پوائنٹس زیادہ ہے ۔ چمپئن شپ میں برونزمیڈل جیتنے والے بجرنگ کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ عالمی رینکنگ میں اپنے 65 کلوگرام فری اسٹائل میں غازی مراد راشیدوو اپنا سرفہرست مقام گنوا بیٹھے ہیں۔ بجرنگ نور سلطان میں اپنے زمرے کے نمبر ایک پہلوان کے طور پر اترے تھے ۔دیپک عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں ایرانی پہلوان یذداني کے خلاف زخمی ہونے کی وجہ سے دستبردار ہوئے تھے جس سے انہیں سلور سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔