دبئی۔ بی سی سی آئی کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو)جس کا سربراہ شبیر حسین شیخدام کھنڈوالا ہے ، فی الحال امارات میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور راجستھان رائلز کے خلاف پنجاب کے کھیل سے قبل منگل کی سہ پہر پنجاب کنگز کے بیٹسمین دیپک ہڈا کی ایک پوسٹ کا معائنہ کررہی ہے کہیں یہ پوسٹ اینٹی کرپشن گائیڈلائنز کی خلاف ورزی تو نہیں ہے ۔دیپک نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ٹیم لباس اور ہیلمیٹ پہن کر ایک پوسٹ شائع کی ہے جس کی اب تحقیقات کی جارہیں اور دیکھا جارہاہے کہ کہیں یہ آئی پی ایل کے قواعد کی خلاف ورزی تو نہیں ہے ۔دیکھا جارہا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کا کس طرح استعمال کریں اس تناظر میں پوسٹ کا تجزیہ ہوگا۔