دیپیکا اور پرتھ کو برونز میڈلس

   

شانگھائی۔11 مئی ( آئی اے این ایس) دیپیکا کماری اور پرتھ سلنکھے نے آرچری ورلڈکپ اسٹیج 2 میں برونز میڈلس حاصل کئے، ہندوستان نے مجموعی طور پر7 میڈلس (2 گولڈ، 1 سلور، 4 برونز) کے ساتھ ایونٹ مکمل کیا۔ دیپیکا نے جنوبی کوریا کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ کانگ چائے یونگ کو 3-7 سے شکست دی، جبکہ پرتھ نے فرانس کے اولمپک میڈلسٹ باپٹسٹ ایڈیس کو سخت مقابلے کے بعد 4-6 سے مات دی۔ یہ پرتھ کا پہلا ورلڈکپ میڈل ہے۔ دیپیکا خواتین کے مقابلے میں ہندوستان کی پہلی میڈلسٹ بنیں، جبکہ پرتھ کی جیت مردوں میں ہندوستان کا مسلسل دوسرا میڈل ہے۔