دیپیکا اور پوجا کی بھی پیشقدمی

   

ٹوکیو : عالمی نمبر ایک نشانہ باز دیپیکا کماری نے امریکہ کی جنیفر موشینو فرنانڈیز کو 6-4سے شکست دیتے ہوئے خاتون زمرے کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ قبل ازیں مرد زمرے میں ترون دیپ رائے کو اسرائیلی حریف کھلاڑی ایٹے شانی کے خلاف 6-5 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ باکسنگ میں پہلی مرتبہ اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے والی پوجا رانی نے اپنی حریف الجیریہ کی اشراق صاحب کو بہ آسانی 5-0 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستانی باکسر نے خود سے 10 سال چھوٹی اشراق کو مقابلے کے آغاز سے ہی دباؤ میں رکھا ۔