ممبئی، 28 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پاڈوکون سویڈن کے اسٹاک ہوم میں کارٹیئر ہائی جیولری ایونٹ میں جلوہ بکھیرا۔ دیپیکا پاڈوکون نہ صرف ہندوستان کی سرفہرست اداکارہ ہیں بلکہ ایک گلوبل آئیکون بھی ہیں، جو انٹرنیشنل لگژری ورلڈ میں ہندوستان کی پہلی گلوبل لگژری برانڈ ایمبیسیڈر بن کرمضبوط موجودگی درج کرارہی ہیں۔ حال ہی میں دیپیکا سویڈن کے اسٹاک ہوم ‘کوئین’ موڈ آن! اسٹاک ہوم میں کارٹیئر جویلری ایونٹ میں شامل ہوئیں، جس میں ان کا ریڈ انداز دیکھ کر سب دنگ رہ گئے ۔ دیپیکا سرخ لباس میں بالکل رائل لگ رہی تھیں۔ اس ایونٹ میں ان کے ساتھ جوئی سلدانا سمیت کئی بین الاقوامی چہرے بھی نظر آئے ۔ دیپیکا اس سے قبل کارٹئیر کے کئی گالا ایونٹس میں شرکت کر چکی ہیں، جیسے کہ ابوظہبی میں ان کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب، جہاں وہ کرٹئیر کے انمول زیورات میں نظر آئی تھیں۔