دیپیکا پولی گراس میجک اسکل ایوارڈ جیتنے والی پہلی کھلاڑی

   

نئی دہلی، 16 جولائی (آئی اے این ایس)۔ ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی فارورڈ دیپیکا نے تاریخ رقم کر دی ہے، وہ پہلی ہندوستان کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے پولی گراس میجک اسکل ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں نیدرلینڈز کے خلاف شاندار گول پر عالمی مداحوں کی ووٹنگ کے ذریعے دیا گیا۔ یہ گول 2024-25 ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے بھونیشور مرحلے کے دوران ہوا، جب دیپیکا نے 35ویں منٹ میں زبردست انفرادی رن اور فنش کے ذریعے گول کیا۔