دیپیکا پڈوکون انڈین 2 میں نظرآئیں گی

   

خبر ہے کہ کاجل اگروال کے علاوہ فلم اسٹار کمل ہاسن کی فلم انڈین 2 میں ایک اور اداکارہ کا داخلہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے توفلم بنانے والوں نے اس فلم کے لیے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کی تلاش میں ہیں۔ وہ فی الحال اس فلم کے لیے کٹرینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔
لائگر کی پہلی رپورٹ مثبت
ساؤتھ اسٹار وجے دیوراکونڈا اور اننیا پانڈے اسٹارر ڈائریکٹر پوری جگناتھ کی آنے والی اسپورٹس پر مبنی ایکشن ڈرامہ فلم لائگر کا پہلا جائزہ سامنے آیا ہے۔ اس فلم کا پہلا جائزہ جو براہ راست سنسر روم سے سامنے آیا ہے، کافی مضبوط ہے۔ جس کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچا دے گی۔