٭ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (جے این یو ایس یو) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا ہیکہ فلم اداکارہ دیپیکاپڈکون کے خلاف نفرت پھیلانے کی مہم کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ دیپیکاپڈکون کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کیلئے آن لائن کے ذریعہ مہم شروع کی گئی ہے۔ دیپیکاپڈکون نے جے این یو تشدد کے خلاف جاری طلبہ کے احتجاج میں شامل ہوکر اظہاریگانگت کیا تھا۔ اس پر ناراض بعض گوشوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اداکارہ کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں۔ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ افسوس کی بات ہیکہ ہمارے ملک میں ایسا بھی ہورہا ہے کہ جہاں سماج کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ حرکت تشویشناک ہے۔