دیپیکا کماری اور اٹانوداس کو گولڈ میڈلس

   


گوٹیمیلا سٹی ۔ نئے شادی شدہ جوڑے دیپیکا کماری اور اٹانو داس نے نشانہ بازی کی ورلڈ کپ میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کئے۔ علاوہ ازیں مذکورہ جوڑی کے شاندار مظاہروں کے علاوہ ہندوستان نے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر تین گولڈ اور ایک برونز میڈل حاصل کیا ہے اور اس طرح ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلہ میں ہندوستان نے بہترین مظاہرہ کیا۔ سابق عالمی نمبر ایک دیپیکا نے اپنے کیریئر کا تیسرا گولڈ میڈل حاص کیا ہے جبکہ ان کے شوہر نے ورلڈ کپ میں انفرادی زمرہ کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ مذکورہ جوڑی سیزن کے آرچری ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے ان مظاہروں کی وجہ سے از خود رسائی حاصل کرلی ہے۔ ورلڈ کپ میں ہندوستانی نشانہ بازوں کی یہ اب تک کی بہترین کارکردگی ہے جیسا کہ ہندوستان نے پہلی مرتبہ تین گولڈ اور ایک برونز میڈل حاصل کیا ہے۔