٭ یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈکون کو درست مشورہ دینے کیلئے اُن جیسے لوگ درکار ہیں ۔ دیپیکا کو پہلے ہمارے ملک کے تعلق سے سماجی ، سیاسی اور ثقافتی مسائل کا جائزہ لینا چاہیئے اور پھر دیگر معلومات کو سمجھنے کی کوشش کرنا چاہیئے ۔ رام دیو کا بیان جے این یو کو5جنوری کو یونیورسٹی کیمپس کے اندرون پیش آئے تشدد کے بعد گذشتہ ہفتے دیپیکا کے دورہ جے این یو کے تناظر میں ہیں ۔ دیپیکا نے اسٹوڈنٹس سے اظہار یگانگت کیا۔