ٹی وی ایکٹریس دیپ شیکھا نے کیشو کے ساتھ سال 2012 میں شادی کی تھی۔ یہ دیپ شیکھا کی دوسری شادی تھی۔ اس سے پہلے جیت اوپندر کے ساتھ ان کی شادی ہوئی تھی، لیکن 10 سال کے بعد دونوں میں طلاق ہوگیا جیت سے انہیں دو بچے ہیں جو دیپ شیکھا کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔ سال 2016 میں دونوں کے رشتہ میں کھٹاس آگئی تھی اور بڑا جھگڑا ہوا اس کے بعد دیپ شیکھا نے کیشو کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کیشو ان کو اور ان کے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، لیکن بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔ دیپ شیکھا کے مطابق انہوں نے کچھ دن پہلے ہی کیشو سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ دیپ شیکھا ان دنوں جئے پور میں سیریل کی شوٹنگ کررہی ہیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ وہ اب کیشو کے رشتہ میں نہیں ہیں۔ دیپ شیکھا نے راجہ ہندوستانی، کوئلہ، بادشاہ اور پارٹنر کے علاوہ کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ بگ باس میں جاچکی دیپ شیکھا کئی سیریل بھی کرچکی ہیں۔