حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) گھر میں بند کرکے حملہ کرنے پر بلی بھی شیر بن جاتی ہے ، جب کوئی راستہ نہ ہو تو چھوٹا جانور بھی جان پر کھیل کر مقابلہ کرتا ہے اور کئی مرتبہ وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے۔ اس سے متعلق کئی ویڈیوز کو ہم نے سوشیل میڈیا میں دکھایا۔ فی الحال سوشیل میڈیا میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کُتے سے ڈر کر شیر دُم دباکر بھاگ گیا ہے۔ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ جنگل میں ایک کُتا مٹی کی سڑک پر سورہا تھا کہ جھاڑیوں میں سے ایک شیر کُتے کو دیکھتا ہے اور اسے دبوچ لینے کیلئے آگے بڑھتا ہے۔ آہٹ پر کُتا جاگ جاتا ہے اور زور زور سے کُتا بھونکنا شروع کردیتا ہے۔ کُتے کے اس دلیرانہ مقابلہ کرنے کے انداز پر شیر بھی حیرت زدہ ہوجاتا ہے اور کُتے کی بغاوت کو کچھ دیر تک صرف دیکھتے ہی رہ جاتا ہے۔ شاید اس کو ایسا لگا ہوگا کہ آج اس کا دن نہیں ہے اور وہ دُم دباکر آہستہ آہستہ جنگل میں روانہ ہوجاتا ہے۔ اُس وقت بازو گاڑیوں میں رہنے والی عوام نے اس واقعہ کی ویڈیو کو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جو تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور عوام اس پر فنی کامینٹس کررہے ہیں۔ ن