دیگلورناکہ پانی کی ٹاکی کے قریب بھیانک آگ لگی

   

ناندیڑ: ناندیڑ شہر کے دیگلورناکہ علاقہ میں حیدرباغ پانی کی ٹاکی کے قریب واقع میونسپل کارپوریشن کے ا سکول کے بازو ٹین شیڈ میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا جس کی وجہ سے نقصان ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ آگ لگنے کے بعد یہاں پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔جس نے آگ پر قابو پا لیا ہے لیکن آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال کوئی علم نہیں ہو سکا ہے۔