دیگلورکے مشہور فوٹو گرافرکو ضلعی سطح پرپہلا انعام

   

Ferty9 Clinic

ضلع کلکٹر ابھجیت راوت کے ہاتھوں میڈل اور توصیف نامہ کی حوالگی
دیگلور۔/2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک بے جان چیز کو بہت ہی اچھے انداز میں اس کی فوٹوگرافی کر کے اس کا ریکارڈ قائم کرنا اور اسے ضلعی سطح پر ریاستی سطح پر پیش کرنے والے دیگلور کے مشہور فوٹوگرافر کرن مدھول کر نے ضلعی سطح پرایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک مزدور ماں کے بھوک سے بلبلاتے ہوئے بچوں کے لیے ایک ماں لکڑی کے چولہے پر روٹی ڈال کر سینکتے ہوئے انہیں بہلا رہی ہے۔ یہ منظر ناندیڑ ضلع سطح پر منعقد ہونے والی نمائش ماہ فبروری 2024 میں فرسٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جس انداز میں ایک عورت روٹی ڈالتی ہے اور اس روٹی میں کس طرح سے وہ روٹی دکھائی دیتی ہے اور وہ اپنے بچوں کو تقسیم کرتی ہے اس کا انہوں نے بہت ہی نیچرل انداز میں فوٹوگرافی کی ہے اس لحاظ سے دیگلور کے ممتاز فوٹوگرافر کرن مودھوڑکر کو کل ضلع کلکٹر مسٹر ابھیجیت راؤت آئی اے ایس۔ اور چیف ایگزیکیٹیوآفیسر ضلع پریشد ،ناندیڑ نے دست مبارک سے ضلع کا پہلا مڈل اور توصیف نامہ عطا کیا ہے۔ اس نمائش میں 1200فوٹوز و مناظر تمام فوٹوگرافرز نے اپنی اپنی کلا و فن کا یہاں پر زبردست پردرشن کیا ان 1200فوٹوز میں کرن مودھوڑکر کا ایک مزدور ماں روٹی سینکتے ہوئے اپنے بچوں کو بہلا کر کس طرح سے کھلاتی ہے وہ سین سب سے اول قرار دیا گیا- اس سے قبل دیگلور تعلقہ میں واقع موضع ہوٹل کے چانکیہ دور کے سنگ سے بنائے ہوئے ہیماڑ پنتھی سدھیشور و دیگر منادر کے تصاویر کو بھی بڑے خوبصورت انداز میں پیش کر کے نئی دہلی، ممبئی اور دیگر مقامات پرنمائشوں میں نمائندگی کرتے ہو ئے فرسٹ ایوارڈس حامل کیا ہے اس طرح سے انہوں نے اس سال 2024 کا بھی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ دیگلور کے علاوہ ضلع ناندیڑ کے تمام کلا پریمی فنکار ، فوٹوگرافروں نے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔