دیگلور آر ٹی سی بس ڈپو میں محفوظ سفر پندھرواڑا کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

دیگلور۔2جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن دیگلور بس ڈپو اور مہاراشٹرا پولیس کے تعاون سے “محفوظ سفر”کی خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس مہم کا افتتاح سینیئر پولیس انسپکٹر ماروتی منڈے نے فیت کاٹ کر کیا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اگر ہم اپنی وہیکلز، بس گاڑیوں کو اگر کم اسپیڈ میں چلائیں تو محفوظ سفر برقرار رہتا ہے اور اپنی وہیکلز بھی سیف محفوظ رہ سکتی ہیں جانکاری دی اس پروگرام کے صدر سنجئے اککول وار ڈپو مینجر ( A ) دیگلور نے کہا کہ آر ٹی سی کیجانب سے 27۔تا۔ 31 دسمبر 2025 میں “محفوظ سفری مہم “کے تعلق سے پبلسٹی کی گئی اور اب 1/ یکم جنوری تا 31 جنوری تک “محفوظ سفر” کے تعلق سے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ بسوں کے ڈرائیورس پر 60-تا- 70 مسافرین کی ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر ہوتی ہے اس لیے تمام ڈرائیورس اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جان کی حفاظت کی خاطر ہی نہیں بلکہ مسافرین کی سلامتی وحفاظت مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ڈویڑنل انجینیئر ناندیڑ شریمتی پوہورے انجینئرمہمان خصوصی نے کہا کہ اپنی گاڑیوں کو زیادہ تیز رفتار چلانے/دوڑانے کے سبب وہیکلز ، بس گاڑیوں کی خرابی ہوتی ہے اور عین وقت پر کوئی بھی سامنے آجانے کے سبب حادثات رونما ہوتے ہیں اس بات کو مدنظر رکھنا ہر ڈرائیور کی ذمہ داری ہے بتلایا۔اسسٹنٹ ٹریفک سپرنٹینڈنٹ سونیل راٹھوڑ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور تمہیدی تقریر کی جس میں محفوظ سفری مہم کے تعلق سے جانکاری دی۔اس افتتاحی جلسے میں تمام ڈرائیورس کنڈکٹرس اور میکانیکل اسٹاف ودیگر مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔