دیگلور تا ادگیر ہائی وے کی تعمیر کیلئے مرکزی وزیر تعمیرات کو میمورنڈم کی پیشکشی

   

دیگلور :/29 مارچ 🙁 سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر وینکٹ راؤ پٹیل گوجیگاؤنکر نے ممبر پارلیمنٹ پرتاپ پٹیل کچھ لیکر کی قیادت میں مرکزی وزیر تعمیرات پی ڈبلیو ڈی اور ٹرانسپورٹ مسٹر نیتین گڈکری کی دہلی میں انکے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے مراٹھواڑہ علاقہ کی سب سے اہم دیگلور تا اؤدگیر شاہراہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دیگلور تا اؤدگیر اس 60 ( ساٹھ) کلومیٹر روڈ کیلئے 60 ساٹھ سالوں سے مسلسل کوشش کی جارہی ہے اس کے باوجود بھی اس روڈ کی جانب کوئی توجہ نہیں دئے گئے ۔ وینکٹ راؤ گوجیگاؤنکر نے اس اہم شاہراہ کی مضبوط ترین تعمیر کیلئے بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے ممبر پارلیمنٹ ناندیڑ پرتاپ پٹیل کچھ لیکر کی قیادت میں دہلی میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و پی ڈبلیو ڈی مسٹر نیتین گڈکری سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے دیگلور ڈویژن کے سڑکوں کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی یہاں کی آئے دن بڑھتی ہوئی ٹریفک، ٹرانسپورٹیشن اور تجارت کے فروغ کے تعلق اور ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ اس 60 ساٹھ کلومیٹر روڈ کو نیشنل ہائی وے میں شمار کرنے اور جلد از جلد سیمنٹ کنکریٹ کی جدید ٹیکنالوجی پر مضبوط روڈ تعمیر منظوری کی درخواست کی۔دہلی سے مسٹر وینکٹ راؤ پٹیل نے نمائندہ سیاست قاضی انصارعلی ارمان کو فون کرتے ہوئے بتلایا کہ مرکزی وزیر مسٹر نیتین گڈکری نے اس میمورنڈم کو قبول کرتے ہوئے فوری متعلقہ انجینئرس بالخصوص سپرنٹنڈنگ انجینئر مسٹر شیلار کو خصوصی طور پر احکامات دئے ہیں کہ اس طرح فی الفور تعمیر کی ہدایات جاری کیں۔ اسی طرح سے راؤن کولا موضع تا چینچ گاؤں کے درمیان ندی پر جواہم ترین پل ٹوٹ گیا ہے اس کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے اسی طرح سے دیگلور سے براہ بللور ، مالیگاؤںمقطعہ بھوتن ھپپر گاہ ،ناتھ نگر تا مانور سے اؤراد ضلع بیدر کرناٹک سرحد تک کہ ہائی وے کی تعمیر کو بھی منظوری دی گئی ہے اس طرح سے دیگلور اور موکھیڑ تعلقہ کی عوام الناس، تاجرین کے لئے مواصلات سفری سہولیات کے لیے بین الریاستی روڈس کے تعمیری کاموں کو منظوری دے دی ہے۔