دیگلور۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک ٹریکٹر جس کی قیمت پانچ لاکھ روپے بتلائی جاتی ہے بغیر نمبر کے اس ٹریکٹر میں ملزم نے دو براس لال ریتی مالیاتی (8000) موضع باگن ٹاکلی تا لینڈی ندی کے درمیان سے اس ٹریکٹر کو لے کر فرار ہو رہا تھا کہ اسے تلاٹھی ہنومان تعلقہ دیگلور نے روکا جس پر ملزمین نے دوران تلاشی تلاٹھی پر جان لیوا حملہ کر دیا اس ضمن میں تلاٹھی راجیش ہنمنت راؤ گائیکواڑ کی فریاد پر ملزمین کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعات 353، 379 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔