دیگلور: صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب ہر گھر بیمار

   

بلدی مسائل کے انبار، نئی تعمیر سمنٹ روڈ پر گڑھے ، شیخ سیلانی کا مرن برت

دیگلور :/18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کی کثیر تعداد والے محلے لائن گلی، جوشی گلی،آنند نگر کے اہم بلدیاتی مسائل کو لیکر شیخ غوث سیلانی نے مرن برت شروع کیا ہے ۔ چار ماہ قبل ہی تعمیر کردہ سیمنٹ روڈ میں گھٹنے برابر گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے عوام الناس کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان مسائل کو حل کرنے کی بابت میونسپل کونسل کے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کو بارہا نمائندگی کی گئی اور کئی میمورنڈمس ،محضر پیش کی گئی ہیں اس کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوا۔ لیکن چار ماہ قبل ہی بنائی گئی مضبوط سمنٹ روڈ میں بڑے بڑے گڑھے پڑ جانے کے سبب خراب ہو جاتی ہے تو اس کو لے کر عوام الناس کافی مشتعل ہو گئے ہیں۔درگا ماتا مندر جیسا کہ وہاں پر جو روڈ ہے وہ چند دنوں میں ہی خراب ہو گئے۔اسکے علاوہ محلوں میں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ کافی بھرا ہوا ہے، نالیاں کافی بھری ہوئی ہیں یہاں پر صاف ستھرائی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے خنزیروں کی تعداد اور مچھرونکی کی تعداد یہاں پر بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہر گھر میں دو چار ملیریا بخار، ٹائیفائیڈ بخاراور دیگر مرض میں مبتلا مریضوں سے دواخانے بھرگئے ہیں۔ ڈیڑھ سال سے میونسپل کونسل کے الیکشن نہ ہونے کے سبب وہاں پر ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔ لیکن ایڈمنسٹریٹر کے احکامات کی ان کے ماتحتین پر کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا ہے جبکہ دو مہینہ قبل ہی( 6 )چھ اکتوبر یہ تاریخ مرن برت مقرر کی گئی نوٹس دی گئی تھی اس کے باوجود بلدی حکام نے اس جانب کوئی توجہ مبذول نہیں کی جس کے سبب آج ایک معزز شہری شیخ غوث سیلانی کو مرن برت رکھنا پڑ رہا ہے انہیں وارڈ کے سابق کونسلرس بالا جی سیٹھ رویئلاوار،سبھاش کالٹوار، کانگریس کے حفیظ خان پٹھان، شیخ پاشا باٹکو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ شیخ غوث سیلانی نے بتلایا کہ ان کے وارڈ میں کوئی بلدیہ کا ملازم جھاڑو لگانے والا، نالی کی صفائی کرنے والا بھی نہیں آتا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر نے خنزیروں کو یہاں سے نظام آباد لے جانے بابت میونسپل کونسل کے سرکاری کنٹریکٹرس کو باقاعدہ طور پر نوٹس جاری کی اس کے باوجود بھی یہاں پر خنزیروں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے، نلوں کے پاس اور سرکاری بورویلز کے پاس آکر غول کے غول بد جانور خنزیر بیٹھ جاتے ہیں اور وہیں پر ساری غلاظت کرتے ہیں اور اسی جگہ سے نلوں سے، بورویلس سے عورتوں کو بچوں کو پینے کا پانی بھرنا پڑتا ہے اب بلدیہ خود فیصلہ کرے کہ وہاں سے پانی کس طرح سے لے کر پیا جا سکتا ہے ؟؟شیخ غوث سیلانی نے بتلایا کہ بلدیہ نے نام نہاد برائے نام طور پر نوٹس جاری کی لیکن بد جانور خنزیر اور مچھر کافی تعداد میں ہیں ۔یہاں پر کوئی جراثیم کش مچھروں کے دوا ماری نہیں گئی ہے۔