دیگلور۔ 23؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ناندیڑضلع کے دیگلور ڈیویژن میں آج میونسپل کونسل انتخابات کے لئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کیجانب سے ڈور ٹو ڈور پیدل ریالی نکالی گئی اس موقع پر سابقہ صدر بلدیہ لکشمی کانت پدم وار نے اپنے حامیوں کے ساتھ آزادکالونی، شانتی نگر سادھنا نگر لائن گلی جوشی گلی انن نگر بھائی گاؤں روڈ اور دیگر محلہ جات میں پہنچ کر عوام سے راشٹر وادی کے تمام سب امیدواروں کو کامیاب کرنے کی رائے دہندگان سے اپیل کی ہے۔ جن میں وارڈ نمبر 11 کے امیدوار سابق کونسلر مرحوم سید نثار سیٹھ کی اہلیہ جبین بیگم اورصدر بلدیہ کی امیدوارمسز وجئے مالا بالاجی ٹیکاڑے اور سابقہ صدر بلدیہ لکشمی کانت پدم وار ان سب امیدواروں کو شہر کی ترقی کے لئے انھیں کامیاب کرنے کی اپیل کی اس موقع پرسیدذکی، سید سعادات، بابا بھائی،بالاجی ٹیکاڑے سابق نائب صدر بلدیہ،تعلقہ صدر ایڈوکیٹ انکوش دیسائی،محمد آصف الدین پٹیل،سید محی الدین،سوجیت کامبڑے ،شریف ماموں کانٹریکٹر کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے تمام محلے جات میں گشت کر کے عوام الناس کو راشٹر وادی کے الکشن مینی فیسٹو سے واقف کروایا اور ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔