دیگلور میں اسکول بس الٹ گئی، 6 طلبہ زخمی

   

ایک طالب علم شدید زخمی، تیز رفتاری کے سبب حادثہ، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ

دیگلور ۔ 9 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گیان سرسوتی انگلش ہائی اسکول دیگلور میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ایک خانگی ویان کے ذریعے سے بچوں کو لے جانے والی اس ویان کو حادثہ ہو کر 6 (چھ)لڑکے و لڑکیاں زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ یہ حادثہ دیگلور سے 8 کلومیٹر دوری پر واقع خانہ پور ایکس روڈ کے پاس ہوا ہے۔پولیس کے بموجب موضع خانہ پور کے طلباء اور طالبات روزانہ گیان سرسوتی انگلش اسکول ،رام پور روڈ، دیگلور میں ٹاٹا میاجیک ویان نمبر ایم۔ایچ۔ 26۔اے۔ایف۔ 2473 اس ویان کے ذریعے آنا جانا کرتے ہیں۔چنانچہ ہفتہ کے روز بھی یہ بچے انگلش اسکول روانہ ہو رہے تھے کہ خانہ پور ایکس روڈ کے پاس گاڑی کی تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور نے اپنا توازن کھو بیٹھا جس کی وجہ سے یہ ویان روڈ پر واقع کھیتوں میں جا کر الٹ گئی۔ جس میں سوار طلبہ بالاجی کاڑیکر، شنتنؤ بیلاگبوٹے، و امر سوامی اور نوانی گاؤنڈے ( جماعت پنجم) ،شیخ ریحان شیخ مجیب ( جماعت ہفتم) ،اور ممتا مٹھوالے (جماعت ہشتم) شدید زخمی ہوگئے ہیں ان پانچ زخمی طلباء اور طالبات کو دیگلور کے سب ڈسٹرکٹ ہاسپیٹل میں شریک کیا گیا ہے جبکہ شیخ ریحان شیخ مجیب کو گہری چوٹیں آنے کے سبب انہیں گورنمنٹ سیول ہاسپٹل ،وشنؤپوری،ناندیڑ منتقل کیا گیا ہے۔ دیگلور پولیس نے لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور حادثے کا شکار کرنے کی بابت ویان ڈرائیور گیانیشور وٹھل کلیانی ساکن دھوپپا شنکر نگر تعلقہ بلولی کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات سینئر پولیس انسپکٹر سوہن ماچھرے کی نگرانی میں جاری ہیں۔ دیگلور میں انگریزی اسکولوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے طلباء اور طالبات کو باہر دیہاتوں سے لانے کے لئے خانگی جیپ گاڑیوں کا استعمال کرنے کے سبب آئے دن حادثات پیش آ رہے ہیں جبکہ یہ ویان، جیپس یا آٹو رکشہ ایسے ہیں جن کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور یہ لوگ مسافروں کی منظورہ تعداد سے زیادہ بھر کر لاتے ہیں بچوں کا بوجھ اور ان کے بستوں کا بوجھ اس طرح سے پھر گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث آئے دن حادثات پیش آ رہے ہیں۔ اس امر میں آر۔ٹی۔اؤ۔اور پولیس توجہ کرنے کا سرپرست اولیائے طلباء مطالبہ کر رہے ہیں۔