دیگلور۔ محض ان ٹرینڈ لائن اسٹاف اور ناتجربہ کار انجینئرس کے سبب دیگلور ومضافات کے 125 مواضعات میں گزشتہ ہفتے بھر سے گھنٹوں برقی کے گل ہوجانے کے باعث تمام ضروریات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ موبائل فونز لائن نٹ ورک سب فیل ہوجانے کے باعث لوگ،تاجرین پریشان ہیں۔کرنٹ جاتے ہی سب سے پہلے بی ایس این ایل فون اور انٹرنیٹ، موبائل سروسز بند ہو جاتی ہے کیونکہ وہاں پر جرنیٹر کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ جبکہ کرڈکھیڑ ڈیم پراجیکٹ بھرا ہوا ہے، پینے کا پانی موجود ہونے کے باوجود برقی کی لامتناہی سربراہی کے باعث دیگلور ٹاؤن اور مضافات میں نلوں کے ذریعے سربراہی آب نہ ہونے کی وجہ سے دیگلور جو ضلع ناندیڑ کے بعد سب سے بڑا شہری مقام ہے آج پانی کے لیے عوام ترس رہے ہیں۔جبکہ تمام کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔اس عوامی گمبھیر مسائل میں شیوسینا کی جانب سے ایک اہم میمورنڈم اسسٹنٹ کلکٹر دیگلور مسز سومیا شرما کو دیا گیا ہے ۔ اس وفد کی قیادت شیوسینا پارٹی کے بھاگوت پٹیل سومورکر،سندیپ شنڈے،ستیش چوہان،گیانیشور سانگویکر نے کی ہے۔