دیگلور میں بھارت جوڑو یاترا کے سکیوریٹی انتظامات کا جائزہ

   


بین ریاستی پولیس کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس، راہول گاندھی کے استقبال کیلئے شیوسینا و دیگر جماعتوں کی بھی تیاری

دیگلور :3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس کے یوتھ لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو پدیاترا 7 نومبر کو تلنگانہ سے مہاراشٹرا کے دیگلور شہر میں داخل ہوگی جس کے اہتمام و استقبال کے لیے ریاستی سطح کے تمام کانگریس پارٹی، راشٹر وادی کانگریس پارٹی اور شیو سینا اور دیگر سیکولر پارٹیز کے فلور لیڈرس دیگلور ڈویژن میں کیمپ کیے ہوئے ہیں اور وہ اس پدیاترا کو کامیاب بنانے کے لئے دیہات دیہات ،محلہ محلہ جا جا کر عوام سے شرکت کی پرزور گزارش کر رہے ہیں۔ اس پد یاترا میں تقریباًً 50 ہزار سے زائد لوگ شریک ہوں گے ایسا اندازہ ہے۔ دیگلور چونکہ سرحدی بڑا تجارتی منڈی و شہری مقام ہے یہاں پر بین الریاستی پولیس کے اعلیٰ عہدیداران نے سیکوریٹی کا جائزہ لیا۔ ایک اندازے کے مطابق 300 آئی پی ایس۔و اسٹیٹ کیڈر کے سینیر عہدے دار اور پندرہ سو تا دو ہزار پولیس ملازمین یہاں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مہاراشٹرا کے پولیس اعلیٰ سطحی عہدیداران کی یہاں پر سب ڈیویژن آفس میں بین الریاستی پولیس میٹنگ لی گئی ہے اور تمام پولیس عہدے داران کو ہدایات دی گئی ہیں۔اس سے قبل سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا اشوک راؤ چوہان نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے تمام کانگریس کے فلور لیڈرس ،کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اس پدیاترا کو کامیاب بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انکی ہم جماعتوں راشٹروادی کانگریس پارٹی اور شیو سینا کے عہدے داران نے بھی میٹنگز لے کر اپنی اپنی سطح پراس پدیاترا کو کس طرح سے کامیاب بنائیں منصوبہ طے کیا گیاہے۔چونکہ دیگلور میں راہول گاندھی کا مقام رہے گا وہ 8نومبر کی صبح ناندیڑ کے لئے روانہ ہوں گے اس لیے 7 اور 8 نومبر کو مکمل سکیورٹی کیلئے پولیس عہدے داران آج سے ہی متحرک ہوگئے ہیں۔ دیگلور ڈی ایس پی آفس میں لئے گئے اس پولیس اجلاس میں ریاست مہاراشٹرا ،تلنگانہ اور کرناٹک کے پولیس کے تمام اعلیٰ آئی پی ایس و صوبائی عہدے داران میں تلنگانہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی سرینواس ریڈی، کاماریڈی، اے سی پی آر پربھاکر راؤ،بانسواڑہ کے ایس ڈی پی او جگناتھ ریڈی،مدھول کے کے ونود ریڈی،بچکنڈہ کے شریکرشنا،بودھن نظام آباد کے شرینیواس راج، کوٹگیر کے جے مہندرا ریڈی، مدنور کے شیوکمار، کرناٹک بھالکی کے اے ایس پی پرتیک شنکر، کے علاوہ ناندیڑ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری کرشن کوکاٹے،ھنگولی کے جی شریدھر، اے ایس پی نیلیش مورے ناندیڈ ،سچین سانگلے دیگلور ،بلولی کے ارچیت چانڈک، چاکور(لاتور) کے اے ایس پی نیکیتن کدم، بھوکر کے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پولیس محترمہ شفقت آمینہ، اور ناندیڈ ڈسٹرکٹ کرائم برانچ کے دوارکداس چکھلیکر حاضر تھے۔