دیگلور میں سینئر ڈویژن دیوانی کورٹ کے قیام کامطالبہ

   

بار اسوسی یشن کی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کویادداشت

دیگلور ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور تعلقہ بار اسوسی یشن کی جانب سے دیگلور میں ڈسٹرکٹ و ایڈیشنل سیشن کورٹ، سینیئر ڈویژن دیوانی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے دیگلور بار اسوسییشن کی جانب سے مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس سے ناگپور میں جاری سرمائی سیشن کے موقع پر خصوصی طور پر ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم سونپا گیا اور تفصیل سے انہیں معلومات دی گئیں کہ دیگلور شہر یہ نظام اسٹیٹ کے زمانے میں ایک ڈویڑن ضلعی سطح کا مقام رکھتا تھا اور یہاں پر کافی مقدمات زیر دوران ہیں۔پھر مقدمات کی اپیل و پیروی جس کے لئے موکلوں کو اور وکلاء صاحبین کو بلولی یا پھر ناندیڑ جانا ان کے لیے انتہائی زیربار کا باعث ہے اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی یہاں سے کوئی سہولت مہیا نہ ہونے کے سبب دیگلور یہ ناندیڑ ضلع کا ڈویڑن سب سے بڑا شہری مقام ہے اور یہاں پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کورٹ اور سینیئر ڈویڑن دیوانی مقدمات عدالت قائم نہ ہونے کے سبب دور دراز کے سینکڑوں موکلوں کی اور عوام الناس کو کافی دقتیں درپیش آرہی ہیں کی تفصیلی معلومات چیف منسٹر کو دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگلور یہ تعلقہ تقسیم کے بعد ریاست تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹراکے سرحد پر قائم ہے جسمیں 108 مواضیعات ہیں جس کے سبب آئے دن مقدمات کی پیروی کے لیے ڈسٹرکٹ وایڈیشنل سیشن کورٹ اور سینیئر ڈویژن دیوانی مقدمات و پیشیوں کے لیے بلولی یا ناندیڑ کا سفر عدم ٹرانسپورٹ سہولیات کے باعث دشوار کن ہورہا ہے کی معلومات چیف منسٹر دیویندر فڈنویس سے بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے ناگپور میں دی گئی ہیں۔ اس وفد کی قیادت تعلقہ بار اسوسییشن کے صدر ایڈوکیٹ وریندر ناگناتھ پٹیل، ایڈوگیٹ سنجئے دیشمکھ, ایڈوکیٹ رویندر پٹیل، ایڈوکیٹ وکرم شندے، ایڈوکیٹ دھونڈیبا دیوکتے،ایڈوکیٹ پروین گوتتے، ایڈوکیٹ بسؤراج پٹیل نے کی۔صدر بار اسوسی ایشن نے بتلایا ہے کہ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے ناگپور میں ان کی نمائندگی کو قبول کرتے ہوئے میمورنڈم پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔