دیگلور میں پولیس ٹیم پر سارقین کی سنگباری اور گولیوں کی بوچھاڑ

   

پٹرولنگ جیپ کو نقصان ، ہنوز کوئی زخمی نہیں ، تین ملزمین گرفتار، دیگر کی تلاش جاری
دیگلور/28 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مویشیوں کا سرقہ کرنے والی بین الریاستی ٹولی کو مدنور تلنگانہ، مہاراشٹرا کے دیگلور اور دیہی مرکھیل پولیس اسٹیشن سے وابستہ انسپکٹر و جمعداران نے سنگ باری، ریوالور سے چلنے والی گولیوں کی بوچھاڑ میں ملزمین کا تعاقب کر کے مستعدی کے ساتھ تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور سرقہ کی ورادت میں استعمال والی لاری کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ ملزمین نے پولیس پٹرولنگ جیپ گاڑی کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔پولیس کے بموجب 27 ستمبر کی شب انسپکٹرپولیس مدنور (تلنگانہ) مسٹر شیوکمار نے دیگلور کے سینئر پولیس انسپکٹر سوہن ماچھرے کو فون کر کے بتایا کہ ایک ٹولی جانوروں کا سرقہ کرکے ٹیمپو کے ذریعے مہاراشٹرا میں داخل ہو رہی ہے۔ جس کی بنیاد پر انسپکٹر پولیس نے نائٹ ڈیوٹی پولیس پٹرول پر تعینات سب انسپکٹر شریکانت مورے اور انکی ٹیم کو متحرک کیا چنانچہ پولیس نے روڈ پر بریکیٹ کھڑی کردی اور اس گاڑی کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہ روکنے کا بہانہ کیا اور پولیس پارٹی پر ریوالور سے دھمکاتے ہوے اسپیڈ سے ناکہ بندی توڑکر روانہ ہوگیا۔ انسپکٹرپولیس سوہن ماچھرے نے فوری گاڑی کا تعاقب کرنے اور مرکھیل پولیس اسٹیشن انسپکٹر وشنو کانت گوٹٹے کو متحرک کیا چنانچہ انہوں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی میں سواراور دوسرے سارقین پیچھے سے موٹر سائیکل پر آئے اور ان دونوں ملزمین نے پولیس جیپ پر حملہ کر دیا اور پولیس پارٹی پربھی ریوالور سے حملہ کرتے ہوئے چلے گئے۔ تاہم انسپکٹر پولیس مر کھیل کی ٹیم نے بس اسٹینڈ پر لکڑیاں ڈال کر بالاآخر مستعدی سے گاڑی ٹیمپو و روک دیا اور پولیس پارٹی نے بھی فائرینگ کی جس کی وجہ سے سارقین ٹیمپو اور جانوروں کو چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ لیکر فرار ہوگئے۔تاہم مرکھیل پولیس ٹیم نے تعاقب کرکے تین ملزمین ارشدخان سبحان خان عمر 32 سال۔ساکن گاورکا ضلع میوات (ہریانہ اسٹیٹ) اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر آنے والے ملزمین اعجاز بابو قریشی اور زبیر سلیمان قریشی ساکنان دیگلور کو بھی گرفتار کر کے مدنور تلنگانہ پولیس کی حراست میں دیدیا گیا ہے۔ تلنگانہ اور مہاراشٹرا پولیس نے الرٹ اور مستعدی سے گرفتار کرنے والے سارقین پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کاماریڈی مسٹر سرینیواس ریڈی ( آئی ۔ پی ۔ ایس) اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناندیڑ مسٹر پرمود کمار شیواڑے(آئی۔پی۔ایس) نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو ایوارڈ کے لئے سفارش کی ہے۔