دیگلور میں ڈکیتی کی سنگین وارداتمدافعت پر بوڑھی خاتون کابے دردانہ قتل ، رقم و زیورات لوٹ لئے گئے

   

دیگلور:/25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیگلور شہر کے محلہ لال بہادر شاستری نگر ترنگ بیر بار شاپ اودگیر روڈ کے قریب مکان میں دروازہ توڑ کر زبردستی ڈاکہ زنی کی واردات پیش آئی ہے۔ بوڑھی عورت کے چیخنے پکار نے پر اس کا جبراً قتل کردیا گیا اور چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی یہ واردات 23 جنوری کی رات پیش آئی۔پولیس کے بموجب لال بہادر شاستری نگر میں رہنے والے شری پت راؤ رام جی پٹیل (عمر 90 ) سال اور ان کی بیوی چندر کلا بائی عمر ( 60 ) سال.(ساکن ایڈور تعلقہ دیگلور) حال مقیم دیگلور کو مکان میں تنہا پاکر دروازہ توڑ کر تین ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی کے چیخنے پکارنے پر انہوں نے دونوں کے ہاتھ پیرباندھ دیے اور ایک کمرے میں بند کر دیا اور جب بھی وہ بہت ہی چلانا شروع کیا تب خنجر و مہلک ہتھیار سے وار کرتے ہوئے لوٹ لیاگیا۔ بڑھیا چندر کلا بائی نے جگہ پر ہی اپنا دم توڑ دیا انکے گلے میں و جسم پر کے جو زیورات تھے بڑی ہی بیدردی سے نکال لئے گئے ۔ منگل سوتر 10 گرام، گلسیر 15 گرام ، ہاتھ سونے کے کڑے 50 گرام اور چاندی کے ستر تو لے اس طرح سے سونے کے زیورات جس کی قیمت تین لاکھ 75 ہزار اور ستر 70 تو لے چاندی کے ،چودہ ہزار روپے اس طرح سے جملہ 3 لاکھ 89 ہزار لوٹ لیے گئے۔ بہت ہی چیخ و پکار کی جس کے سبب اس طرح سے تینوں ڈاکو فرار ہو گئے۔شری پت راؤ رام جی پٹیل کی درخواست پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔