دیگلور ۔10 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممتاز قائد مجاہد آزادی قاضی سیدحامد تنویرؒ (نظامیہ)، سابق نائب صدربلدیہ ابراھیم سیٹھ، سدی قیصر دیشمکھ اور سید نثار کونسلرس مرحومین کی یاد میں کانگریس پارٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا بڑے پیمانے پراہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ محی الدین اورگٹ نیتا شیخ محمود نے بھی افطار پارٹی میں اشتراک کیا مہمان خصوصی کے طور پر ناندیڑ کانگریس شہر صدر عبدالستار، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، شیر علی عزیز قریشی کانگریس امیدوار وسنت راو چوہان کے صاحبزادے نے گنبد بیس میں منعقدہ اس افطار پارٹی میں شرکت کی، علاقے کے عام لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ افطار پارٹی کے دوران کانگریس پارٹی وسابقہ صدر بلدیہ موگلاجی شرشٹوارنے کہا کہ رمضان المبارک بھائی چارگی اور اتحاد کے لیے اہم ہیں، رمضان کے دوران افطار پارٹیوں کی وجہ سے نہ صرف مستحق روزے داروں کو روزہ کھلوایا جاتا ہے بلکہ اس سے لوگوں میں خلوص محبت اور یکجہتی بڑھتی ہے افطار پارٹی کو کامیاب بنانے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لکشمی کانت پدم وار، شیوسینا(ادھوٹھاکرے) صدر مہیش پٹیل نے محنتیں کی۔ اس افطار پارٹی میں ہندو مسلم سماج کے تمام سیاسی قائدین اور سماجی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔