دیگلور ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دیگلور ناندیڑ اکولا ہائی وے پر دیگلور سے پانچ کلو میٹر دوری پر واقع خانہ پور ایکس روڈ پر واقع اشوکا بار ہوٹل سے قریب زبردست حادثہ ہوا ہے ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس کے بموجب ڈیزائر کار کو پیچھے سے آنے MH.26AK 3777 گاڑی نمبر نے MH-19CY 4272 والی تیز رفتار اشوک لینڈ لاری گاڑی نمبر زبردست ٹکر دے دی جس کی وجہ سے سوئفٹ ڈیزائر گاڑی کا عقبی حصہ پورا متاثر ہوگیا ہے تاہم اس زبردست تصادم میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ دیگلور پولیس اس زبردست حادثے کی تحقیقات کررہی ہے ۔۔
