دیگلور کے 76 گرام پنچایتوں کیلئے 15 جنوری کو رائے دہی

   

Ferty9 Clinic


تمام انتظامات مکمل، 9 گرام پنچایتوں میں بلا مقابلہ انتخاب، تحصیلدار کا انکشاف

دیگلور : دیگلور تعلقہ کے( 85 )گرام پنچایتوں کی میعاد ختم ہونے کے سبب انتخابات ہورہے ہیں۔ چنانچہ ان انتخابات کے لیے (1224 ) ملازمین کی نامزدگی عمل میں آئی ہے۔ایک لاکھ 21 ہزار 93 جملہ رائے دہندگان 15 جنوری کو اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔تعلقہ دیگلورمیں انتخابی اعلامیہ جاری ہونے کے بعد 4/جنوری تک نو گرام پنچایت بلامقابلہ منتخب ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے اب صرف (76 ) گرام پنچایتوں کے 242 وارڈ س کیلئے 603 گرام پنچایت ممبر منتخب ہوں گے جس کے لیے لیے 15/ جنوری 2020 کو ووٹنگ ہوگی۔سرکاری طور پر 1224 انتخابی ملازمین کی نامزدگی عمل میں آئی ہے اور اب تک ان تمام ملازمین کو دو الگ الگ تواریخ میں باقاعدہ طور پر ٹریننگ بھی دی گئی ہے ان دونوں ٹریننگ میں جو اساتذہ یا ملازمین غیر حاضر رہ چکے ہیں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اطلاعات کے بموجب دیگلور تعلقہ کے ( 85 )گرام پنچایتوں کی پنج سالہ میعاد ختم ہو چکی ہے.۔ ان 85گرام پنچایتوں میں جملہ 274 وارڈز کے لئے 362 خواتین اور 363 مرد امیدوار منتخب ہوں گے۔ جملہ تعلقہ ھذا میں 725 گرام پنچایت کونسلرز منتخب ہوں گے۔جس کے لیے( 58 ہزار 49)خواتین اور (63 ہزار 44) مرد اس طرح سے جملہ ملا کر( ایک لاکھ 21 ہزار 93 ) ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔نامزدگیاں واپس لینے کے بعد دیگلور تعلقہ کے نو مواضعات میں دیگاؤں بزرگ،توپ شیلگاؤں، کینی،کارے گاؤں ملکہ پور، کاول گڈا,، شیر سمودر ،کاٹھے واڑی،من شکرگہ،اور کرڈکھیڑ واڑی یہ نو مواضعات بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جو مواضعات میں گرام پنچایت انتخابات نہیں ہوں گے یعنی جہاں پر نمائندے کونسلرز بلامقابلہ منتخب کیے گئے ہیں انہیں حکومت کی جانب سے تقریبا پچیس لاکھ روپے کی گرانٹ ملنے والی ہے۔اب گرام پنچایت انتخابات میں 76 مواضعات کے 242 وارڈ میں میں چھ سو تین گرام پنچایت ممبرز کے لئے عام انتخابات 15 جنوری 2020 کو منعقد ہونے ہیں ان کے لیے( 53766 ) خواتین اور 58 ہزار تین سو اٹھائیس اس طرح سے جملہ (112019 )رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔عوامی انتخابات کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل طور پر نظم و نسق رکھا گیا ہے اور ہر گاؤں و دیہاتوں میں امن و آمان قائم رہے اس کے لیے محکمہ محصول اور پولیس ہر طریقے سے کارگر ہے یہ بات تحصیلدار مسٹرونود گنڈم وار نے بتلائی ہے۔