دیہاتوں اور منڈلوں میں مشن بھگیرتا کاموں کے میں تیزی لائی جائے

   

ضلع کلکٹر کریم نگر ششانک کی عہدیداروں کوہدایت
کریم نگر۔/5 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دیہاتوں ، منڈلوں میں عوام کو ہر دن مشن بھگیرتا کے ذریعہ پانی کی سربراہی کی جائیگی ، چہارشنبہ کو کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں اربن علاقوں میں مشن بھگیرتا پائپ لائن کے ذریعہ پانی کی سربراہی و مشن بھگیراتا کاموں کے پیش رفعت کے متعلقہ امور پر مونسپل ، واٹر گریڈ ، ایل اینڈ ٹی انجئینرنگ عہدیداران کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشن بھگیراتا پائپ لائن کے ذریعہ پانی کی سربراہی کیلئے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ ٹینکوں ، پائپ لائن کے کاموں میں تیزی اختیار کرنے کی عہدیداران کو ہدایت دی۔ کم پریشر والے پائپ لائن کو تبدیل کیا جائے۔ مشن بھگیراتا پائپ لائن کے ذریعہ عوا م کو ہر دن پانی کی سربراہی کیلئے واٹر گریڈ ، مونسپل ، مشن بھگیراتا انجئینروں کو باہمی تعاون کے ساتھ کاموں کی انجام دہی کی ہدایت دی۔ مونسپل کارپوریشن میں ضم کئے گئے نئے دیہاتوں کے مستقر عوام کو پانی کی دستیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت دی اور کہاکہ ہر گھر میں مشن بھگیرتا پائپ کنکشن فراہم کئے جائیں۔ ہر دن واٹر ٹینک میں تازہ پانی بھرا جائے ، صفائی اقدامات کے علاوہ واٹر سیمپل کی جانچ کروائی جائے۔ ہینڈ پمپ کے مرمتی کاموں کو مکمل کیا جائے۔ میونسپل کارپوریشن عہدیداران کو حسب ضرورت میٹریل کی دستیابی کی ہدایت دی۔ ٹیموں کی تشکیل کرنے اور انہیں پائپ لائن کے لیکیج کے متعلقہ ذمہ داری سپرد کرنے ، مائینر یا میجر لیکیج پر فوری مرمت کروانے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں تمام منڈلوں کے مونسپل کمشنروں ، مشن بھگیرتا ، واٹر گریڈ ، ایل اینڈ ٹی انجینئرنگ عہدیداران ، ڈی ای ، اے ای و دیگر نے شرکت کی۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر کے کیمپ آفس میں اسمارٹ سٹی کے کاموں کے متعلقہ امور پر مونسپل عہدیداران ، انجینئرنگ عہدیداران کا اجلاس منعقد کیا گیا اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موسم برسات کے آغاز کے قبل اسمارٹ سٹی کے زیر التوا کاموں کو مکمل کرلیا جائے۔