دیہاتوں میں مٹی کے راستے بی ٹی روڈ میں تبدیل

   

طلبہ کو بھی سہولیات کی فراہمی ، جڑچرلہ میں ترقیاتی پروگرام سے سی لکشما ریڈی کا خطاب

جڑچرلہ /13 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جڑچرلہ کے موضع پولے پلی میں جڑچرلہ رکن اسمبلی و سابقہ وزیر صحت ’’ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی ‘‘ نے جملہ 54 لاکھ 87 ہزار روپئے کی لاگت سے آنگن واڑی اسکول راشن شاپ کی جدید عمارتوں کا افتتاح کرتے ہوئے یہاں کے ترتیب دئے گئے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق میں کئی قائدین سیاسی پارٹیوں میں رہ کر انتخابات کے وقت ہی آکر عوام سے ووٹ مانگتے ہیں۔ لیکن ہمارے ’’ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘‘ نے حکومت تلنگانہ کی تحریک میں اور انتخابات میں عوام کے درمیان جو وعدے کئے تھے ان وعدوں کو عملی طور پر پورا کر رہے ہیں ۔اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس میں نونہالوں کو تعلیم و تربیت کیلئے کم و بیش ایک لاکھ بیس ہزار روپئے ایک طالب علم کیلئے خرچ کر رہے ہیں جبکہ سابق میں دیگر حکومتوں میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ کسانوں کو برقی سربراہی بھیدی جارہی ہے ۔ لیکن آج اس کے برعکس دیگر سیاسی جماعتیں تنقید کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کو بدنام کرنے کے درپہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں اسکولس میں دیہاتوں میں ایسے ترقیاتی کام نہیں تھے ۔ طلئبہ قندیلوں کو لٹکا کر اپنے گھروں میں پڑھائی کرتے تھے ۔ لیکن اب چوبیس گھنٹے کرنٹ دیا جارہا ہے ۔ طالب علم اپنے مکان میں بلب کے نیچے بیٹھ کر ہوم ورک اسکول کا کام کرلیتا ہے ۔ دیہاتوں میں راستے کچے ہوا کرتے تھے چلنے میں دشواری ہوتی تھی ، دھول اڑکر آنکھوں میں پڑتی تھی لیکن آج ہر گاؤں قصبہ جات میں مواضعات میں بی ٹی روڈوں کی مرمت کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ضلع پریشد پرائمری کے اساتذہ اور اسکولی طلبہ کے علاوہ ’’ پولے پلی ‘‘ موضع کے سرپنچ اور آنگن واڑی ٹیچرس کے علاوہ پارٹی کے قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔