اضلاع کلکٹرس کے ہمراہ ریاستی وزیر دیاکر راؤ کی ویڈیو کانفرنس
کریم نگر۔ 12مئی ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوویڈ19 کی وجہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر عوپادھی حامی کاموں میں معاشی طور پر مستحکم اور تعلیم یافتہ افراد بھی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں ریاستی وزیر برائے پنچایتی راج اور دیہی ترقی ایرابلی دیاکر راؤ کا بیان۔بروز پیر سمعی و بصری اجلاس کے ذریعہ اضلاع کے کلکٹروں کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا، اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیہاتوں میں تمام خواہش مند افراد کو جاب کارڈ فراہم کئے جائیں ، اجرت وقت پر ادا کی جائے ، بارش کے ہر بوند کی حفاظت کیلئے ہر گھر میں انجذابی گڑھے بنوائیں جائیں۔ ہر مواضع میں تالاب سے کھیتوں کی سیرابی کیلئے کنالوں اور ایس آر ایس پی ڈسٹریبیوشن کنالوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انکے مرمتوں کیلئے عوپادھی حامی کے ذریعہ کاموں کی تکمیل کی جائے۔ پچھلے سال اس ماہ میں ہر دن 22,627 عوپادھی حامی مزدوروں نے خدمات انجام دی جاریہ سال 20,140 مزدور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ معاشی سال 21-2020 بتاریخ : 29/ مئی 2020 تک کام کو حاضر ہونے پر 1,13,027مزدوروں کو پیمنٹ ادا کی جائیگی۔ ( پیمنٹ کئے جانے والے منڈلوں میں گنگادھرا 51فیصد ، کتہ پلی 51 فیصد ، کریمنگر 54 فیصد )۔ ان منڈلوں میں واچ اینڈ پیمنٹ پنڈنگ میں موجود مزدوروں کو اجرت اداکی جائیگی۔ پلے پراگتی کاموں ، ڈمپنگ یارڈ ، سگریگیشن ، سوکفٹس ، نرسریوں کی برقراری میں ضلع تاحال 17 ویں مقام پر موجود ہے۔ پچھلے سال ریت کی کمی کی وجہ کاموں میں رکاوٹ پیش ہوئی اس سال اس مسئلہ کا حل نکالا جاچکا ہے ضلع میں سگریگیشن 331 میں 138 (%44.1) ، سوکفٹس 1,11,767 میں 13,499 (% 12) پایا گیا۔ انہوں نیاس ہفتہ دیہاتوں میں پلے پراگتی کاموں کی تکمیل کی ہدایت دی۔ اس سمعی و بصری اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ڈی آر ڈی اے وینکٹیشورراؤ ، زیڈ پی سی ای او وینکٹ مادھاوا راؤ ، ضلع پنچایت راج عہدیدار راگھوورن و دیگر نے شرکت کی۔
