میدک /4 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیہاتوں کی ترقی حکومت کا نصب العین ہے ۔ دیہی افراد کی زندگیوں میں انقلاب لانے کیلئے دیہاتوں کی ترقی ضروری ہے ۔ ریاستی وزیر صحت جناب دامودھر راج نرسمہا نے ضلع میدک کے منڈل ریگوڑ اور اس کے دیہاتوں لنگم پلی ، ماوپلی ، آرٹیکیال ، جگریال کی دلت کالونیوں کا دورہ کرتے ہوئے یہاں 175 لاکھ روپئے کی لاگت سے سی سی سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے سنگ بنیاد رکھا اور دلتوں کے مسائل سے متعلق واقفیت حاصل کی ۔ انہوں نے تمام دلت واڑوں میں تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا تیقن دیا ۔اسی طرح انہوں نے دھرانی کو رد کرتے ہوئے اراضیات کے معاملات کو بھی حل کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے اپنے دورہ ریگوڑ کے موقع پر دو بے سہارا غریب دلت لڑکیوں کیلئے فی کس 50 ہزار فکسڈ ڈپازٹ کرنے کا وعدہ کیا ۔ دامودھر راج نرسمہا نے ریگوڑ منڈل کے کستوربا گاندھی ریسیڈنشیل گرلز اسکول کا معائنہ کیا ۔ طالبات سے محتلف مسائل پر بات چیت کی ۔ انہوں نے اس کالج کی ترقی کیلئے اور تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 85 لاکھ جاری کرنے کاو عدہ کیا ۔ اس پروگرام میں وزیر دامودھر راج کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر میدک مسٹر وینکٹیشورلو ، ڈی ای او مسٹر رادھاکشن ، آر ڈی او میدک امباداس راجیشور زیڈ پی ٹی سی یادگیری کے علاوہ صدر ضلع کانگریس میدک مسٹر محمد مظہر اور دیگر سرکاری آفیسرس بھی موجود تھے ۔