دیہاتوں کے انضمام کے مسئلہ پر آندھراپردیش ہائی کورٹ سے وضاحت طلبی

   


حیدرآباد: آندھراپردیش ہائی کورٹ نے حکومت کو مختلف مواضعات کے انضمام کے معاملہ میں وضاحت طلب کی ہے۔ حکومت نے دو میونسپلٹیز کے تحت آنے والے مواضعات کو ضم کردیا تھا ۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 3 مارچ کو مقرر کرتے ہوئے حکومت کو وضاحت کی ہدایت دی ۔ حکومت کے آرڈیننس کو چیلنج کرتے ہوئے 22 درخواستیں دائر کی گئی ۔ حکومت نے آندھرا پردیش میونسپلٹیز اینڈ میونسپل کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے تاڑے پلی اور منگل گری میونسپلٹیز کے حدود میں توسیع کی۔ اس کیلئے اطراف کے گاؤں کو ضم کردیا گیا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کے بعض احکامات پر عدالت پہلے ہی حکم التواء جاری کرچکا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے جواب داخل کرنے کیلئے وقت مانگا ہے۔