دیہاتی نوجوان کا قتل کرنے والے دس ملزمین کو عمر قید کی سزا

   

دیگلور : چین پور کے ساکن صحافی سنجے گویند واگھمارے عمر (40 ) سال کا قتل کرنے والے اہم ملزم ماروتی پیراجی جھگڑے اور اس کے ( 9 ) نو ساتھیوں کو سیشن جج مسٹر دینیش اے۔کوٹھلیکر نے عمر قید کی سزا سنائی ہے اور 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔پولیس استغاثہ کے بموجب مقتول سنجئے گویند واگھمارے عمر(40) سال ساکن چئین پورتعلقہ دیگلور اور ملزم مار تی پیراجی جھگڑے ساکن چئین پور میں مقامی تالاب سے ریتی کی لاریوں سے غیر مجاز طور پر نکاسی کے معاملے میں ہمیشہ جھگڑے ہوا کرتے تھے 2 جون 2018 کی صبح ساڑھے سات بجے سنجئے گویند واگھمارے صبح کی چائے نوشی کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ بات کرتے ہوئے گھر کے سامنے پلنگ پر ہی بیٹھا تھا کہ گھر کے سامنے ملزم ماروتی پیراجی جھگڑے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس پر اچانک مرچ پاؤڈر ڈال دیا وہ سنبھلنے بھی نہیں پایا آنکھ ملنے میں ہی تھا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے لاٹھیوں سے اور پھاوڑے کے ڈنڈوں سے سنجئے پر ہلہ بول دیا جس کے باعث وہ خون میں لت پت زمین پر گرگیا مر گیا سمجھ کر اسے چھوڑ کر چلے گئے۔ مقتول کی بیوی شریمتی وجیاء￿ لکشمی سنجئے واگھمارے عمر (35 ) سالہ نے دیگلور پولیس اسٹیشن میں باضابطہ فریاد داخل کی اور دس ملزمین کی شناخت کی ۔معزز سیشن کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی اور معزز عدالت نے چشم دید گواہ ،نو گواہیاں کے بیانات اور ان کی شہادتوں کو قبول کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت فیصلہ سنایا گیا ۔