ممبئی ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ایک موضع سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ دھننجے جگدلے کو ایک بس اسٹاپ کے قریب نوٹوں کا بنڈل دستیاب ہوا ۔ یہ رقم 40 ہزار روپئے پر مشتمل تھی ۔ اس دیہاتی نے جس کے جیب میں صرف 3 روپئے تھے 40 ہزار روپئے ملنے کے بعد اسے واپس کرنے کیلئے حقیقی وارث کو تلاش کرنا شروع کیا اور اس شخص کو رقم حوالے کردی ۔اس پر 40 ہزار حاصل کرنے والے شخص نے دیہاتی کو ایک ہزار روپئے انعام دینے کی پیشکش کی تو اس نے لینے سے انکار کردیا ۔