دیہات پداپلی میں مکمل نشہ بندی کا متحدہ فیصلہ

   

نظام آباد :3؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر ضلع نظام آباد کے آرمور رورل منڈل کے پدا پلی میں دیہاتیوں نے متحدہ طور پر شراب کی امتناع کا فیصلہ کیا اور گرام پنچایت میں بھی اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔ گاندھی جی کی پیدائش کے موقع پر سرپنچ سائی لتا ، نائب سرپنچ مدھو ورما اور ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے اراکین نے متحدہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا کہ دیہات میں مکمل طور پر نشہ بندی کی عمل آوری کیا جائے اور نوجوانوں میں تبدیلی لانے کیلئے اور نوجوانوں کو نشہ کے عادی سے چھٹکارہ اور دیہات میں کسی قسم کی نشہ آور چیز کی فروخت نہ کرنے اور بیلٹ شاپ کو بند کردینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دیہات میں بیلٹ شاپ کی وجہ سے نوجوان نشہ کے عادی ہورہے ہیں اور غلط راہ پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے گاندھی جینتی کے موقع پر دیہات کے تمام افراد نے متحدہ طور پر اس بات کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کیا اور دیہات میں مکمل طور پر نشہ بندی نافذ کی جائے گی ۔