دیہی بے روزگار نوجوانوں کے لیے مفت ووکیشنل ٹریننگ پروگرامس

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹر پرینئر شپ ڈیولپمنٹ ، راجندر نگر ، حیدرآباد پر تلنگانہ اور اے پی دونوں ریاستوں کے دیہی بے روزگار نوجوانوں (لڑکوں ) کے لیے 18 نومبر تا 24 دسمبر 2019 ، 40 روزہ مفت ووکیشنل ٹریننگ پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ امیدواروں کی عمر 19 تا 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ یہ پروگرامس ہیں : موبائل سروسنگ ( ایس ایس سی کامیاب اہل ہیں ) ، ایم ایس آفس ( انٹر اور زائد قابلیت ) ، اور اکاونٹنگ پیاکیج ٹیالی وتھ جی ایس ٹی ( بی کام کامیاب ) ۔ ٹرینیز کو مفت بورڈنگ ، فری ٹریننگ اینڈ لیبارٹری کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ویب سائٹ bired.org کے ذریعہ آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ جس کی آخری تاریخ 5 نومبر ہے ۔۔