نظام آباد :2؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کے تمام عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 30 روزہ گرام پنچایتوں کی منصوبہ بندی پروگرام کے تحت انجام دئیے گئے ان کاموں کا جائز ہ لینے کیلئے فلائنگ اسکواڈ کی ٹیم کہیں بھی دیہاتوں کا دورہ کرسکتے ہیں لہذا باقی کاموں کو جلداز جلد تکمیل کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے عہدیداروں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بتایا کہ گرام پنچایتوں کی منصوبہ بندی پروگرام کے تحت شروع کردہ پروگرام کے 4 دن باقی ہے لہذا ان کاموں کو جلداز جلد تکمیل کریں ۔ فلائنگ اسکواڈ کی ٹیم کسی بھی وقت دورہ کرسکتی ہے اور چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے اس خصوص میں ہدایت بھی دے چکے ہیں بنیادی طور پر کاموں کا جائزہ لیں اور نہ صرف دیہات میونسپلٹی میں بھی ان کاموں کو جلداز جلد تکمیل کریں ۔ صفائی کے کاموں کو جاری رکھیں ۔ ڈمپنگ یارڈ کے قیام کیلئے اقدامات کریں انہوں نے عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی کہ گاندھی جینتی ، بتکماں تہوار کی تقاریبات چل رہی ہے لہذا ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑیں اور دیہاتوں میں ہونے والے کاموں کا ہر روز جائزہ لیتے رہیں ۔
