منڈل جنرل باڈی ا جلاس میں رکن اسمبلی کی مخاطبت
حسن آباد۔/14 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی حسن آباد مسٹر وی ستیش کمار نے آج پرزور انداز میں ادعا کیا کہ وہ حلقہ میں شامل تمام مواضعات و ٹاونس میں عوام کو درکار تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ہمہ جہتی ترقی کو اپنی اولین ترجیح دے رہے ہیں۔ نیز دیہی ترقیات کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ مرحلہ وار عمل آوری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وہ کل حلقہ حسن آباد میں شامل ضلع ورنگل اور اربن کے منڈل بھیمادیورپلی منڈل پریشد جنرل باڈی اور ضلع کریم نگر میں شامل چگر مامڑی منڈل پریشد کی جنرل باڈی کے سہ ماہی اجلاس کو علحدہ علحدہ طور پر مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے مذکورہ منڈلوں میں پکی سڑکوں کی تعمیر، خستہ حال بی ٹی سڑکوں کی مرمت و درستگی، برقی سربراہی نظام میں بہتری پیدا کرنے اور گھر گھر منرل واٹر پینے کے لئے مشن بھگیرتا اسکیم کے تحت سربراہ کرنے کے لئے صروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ موسم خریف کے دوران کسانوں کو بروقت معیاری تخم و کھاد فراہم کرنے اور روایتی کاشتکاری کے بجائے متبادل کاشتکاری نظام کو بروئے کار لاکر زیادہ نفع کمانے کیلئے کسانوں کو باشعور بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں صدر ضلع پریشد ورنگل ڈاکٹر ایم سدھیر کمار، ضلع پریشد رکن ونگا رویندر صدر منڈل پریشد انیتا کے علاوہ منڈل آفیسر محمد خواجہ معین الدین، تحصیلدار سید زاہد پاشاہ، جی رویندر ، کے ونیتا سرینواس ریڈی مدکورہ منڈلوں کے منڈل پریشد ارکان و سرپنچوں کے علاوہ مقامی منڈل اہلکار شریک تھے۔