دیہی ترقی کو یقینی بنانے موثر اقدامات

   

Ferty9 Clinic


نظام آباد میں ضلع پریشد اجلاس سے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب

نظام آباد :پلے پرگتی اسکیم کے تحت دیہی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے اسکیم کی عمل آوری میں منتخب نمائندوں کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی آج نظام آباد ضلع پریشد اجلاس میں خطاب کے دوران کیا ۔ اس جلاس کی صدارت صدرنشین ضلع پریشد مسٹر وٹھل رائو نے کی ۔اس موقع پر جموں کشمیر کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں فوت ہونے والے مہیشور کی موت پر دو منٹ خاموشی منائی گئی اور اجلاس سے قبل خراج پیش کیا گیا ۔ بعدازاں مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ پارٹیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پلے پرگتی پروگرام کو کامیاب بنانے کے باعث دیہاتوں میں سڑکوں کی مرمت ، شجرکاری و دیگر کام بخوبی انجام دئیے جارہے ہیں اور منتخب نمائندوں کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں صاف ستھرا ماحو ل بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر انہوں نے مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی اسی طرح کے پروگرام کو انجام دینے اور باقی کام مکمل کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کرونا ویکسین کے ایجاد پر سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی اور سائنسدانوں کی کارکردگی کے باعث ہندوستان عالمی سطح پر ایک مثال قائم کیا ہے جس پر انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے سائنسدانوں سے اظہار تشکر کرنے کیلئے ایک قرار داد بھی پیش کیا گیا اور بتایا کہ پہلے مرحلہ میں ضلع میں خواتین و اطفال ، صحت عامہ ، میونسپل ، گرام پنچایت ، ریونیو ، پولیس و دیگر محکمہ کے 23 ہزار فرنٹ لائن وائیریرس کو ٹیکہ اندازی کی جارہی اور اس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ انہوں نے ویکسین پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے صد فیصد یہ ویکسین محفوظ ہے اور عوام دوسرے مرحلہ میں اسے حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے دھرنی پورٹل کے تحت اراضیات کے ریکارڈس کو مسلمہ بنانے اور اس میں کوئی خامیاں ہے تو دور کرنے اور رجسٹریشن کے عمل میں تیزی پیدا کرنے کیلئے یہ اسکیم شروع کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہر حلقہ کیلئے 20تا30 کروڑ روپئے سے سڑکوں کی مرمت کی جارہی ہے اور آئندہ یہ کام مکمل کئے جائیں گے ۔ طمانیت روزگار اسکیم کے تحت 95 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے اس سال 120 کروڑ روپئے خرچ کرنے کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد وٹھل رائو نے فرنٹ لائن وائریرس اور ملازمین کی ٹیکہ اندازی پر حکومت سے اظہار تشکر کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ گذشتہ سال کوویڈ کے باعث زرعی شعبہ کو نقصان ہوا ہے اس سال 31 ؍ مئی تک زرعی اجلاس سے متعلق کاموں کو مکمل کرنے کی خواہش کی اقلیتی بہبود کے اقامتی اسکول ، سوشل ویلفیر ، بی سی ویلفیر کے کاموں کو جلداز جلد مکمل کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر ایم ایل سی وی جی گوڑ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔