مواضعات میںپارک کے تحت دھرمارم منڈل میں شعور بیداری پروگرام
پداپلی : مواضعات میں دیہی جنگلات کے قیام کے لئے موزوں جگہ کا انتخاب کرنے کی پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ دھرماپور منڈل کے ملکا پورموضع میں بروز چہارشنبہ دیہی جنگلات کے قیام کے متعلق منعقدہ شعور بیداری پروگرام میں ضلع کلکٹر نے شرکت کی۔ مواضعات میں خوشگوار ماحول کے حصول اور ذہنی جوش وخروش میں اضافہ کے تحت دیہی جنگلات کا قیام عمل میں لانے ‘ ہر موضع میں پارک کا قیام عمل میں لاتے ہوئے حکومت کے احکامات کی موثر انداز میں عمل آوری کے تحت اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انھوں نے ہدایت دی۔ ضلع کے ہر موضع میں ڈمپنگ یارڈ ‘ ٹریکٹر ‘ ٹینکر ‘ ٹرالی ‘ نرسری کا انتظام اور ان کا استعمال کرنے اور ساتھ ہی ہر گرام پنچایت کے حدود میں کمپوسٹ شیڈ اور شمشان گھاٹ کے قیام کے لئے اراضی مختص کر تعمیری کاموں کا جلد سے جلد آغاز کرنے کی ہدایت دی۔ ککٹرن نے مزید کہا ضلع کے 76 مواضعات میں پارک کے قیام کے لئے اراضی کے انتخاب کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔ متعلقہ ایم پی ڈی اوز کو تحصیلداروں کے ہمراہ آپسی ہم آہنگی سے کام کرتے ہوئے اندرون 10 یوم اراضی مختص کرنے کی ہدایت دی۔پارک میں آیورویدک پودے جیسے نیم ‘ آملہ ‘ املی ‘جامن کے درخت اور پھلدار پودے لگانے کی ہدیت دی۔انھوں نے کہا کہ کسانوں کی کاشت کردہ فصل کو سکھانے کے لئے ضامن روزگار فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے ریتو ویدیکا بھون کے تعمیر کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ہر گرام پنچایت کے حدود میں کم ازکم 10 ریتو ویدیکا بھون کے تعمیر کے لئے لائحہ عمل تیار کر رپورٹ پیش کرنے اور کسانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ مواضعات میں ضامن روزگار کے تحت لیبر ٹرن اوور ریٹ کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے اور ہر اہل فرد کو لازمی طور پر روزگار فراہم کرنے کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ مواضعات میں چھٹویں مرحلہ کے ہریتا ہارم میں طئے کردہ اہداف کی تکمیل کے تحت کوشاں رہنے ‘ اندرون 15 دن بلاک پلانٹیشن اور اوینیو پلانٹیشن کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ آئی کے پی کے ذریعہ مواضعات میں موجود ہر گھر کو 6 پودے فراہم کرنیکی ہدایت دی۔ اوینیو پلانٹیشن پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کے تحفظ کے تحت ٹری گارڈ کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ دھرمارم منڈل کو جانے والی شاہراہ کے دونوں جانب اوینیو پلانٹیشن کے تحت شجرکاری کر ان کی حفاظت کرنے کی ہدایت دی۔ضلعی دیہی ترقیاتی عہدیدار ونود کمار ‘ زیڈ پی سی ای او گیتا ، ضلع پنچایت آفیسر وی۔ سدرشن، ضلعی عہدیدار برائے جنگلات روی پرساد، ضلعی عہدیدار برائے باغبانی جیوتی، ڈیویڑن پنچایت عہدیداران ، منڈل پنچایت عہدیداران ، ایم پی ڈی اوز عوامی نمائندے وغیرہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
