دیہی خواتین کو خودمکتفی بنانے کی مساعی

   

سنگاریڈی میں تربیتی پروگرام سے جوائنٹ کلکٹر نکھیلاریڈی کا خطاب
سنگاریڈی 27 ؍اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواتین کو خود مکتفی بنا نے کیلئے ڈسٹرکٹ لیول ریسٹی ایڈوائزری کمیٹی میٹنگ (ایس بی آئی ) کی جانب سے خواتین کے تربیتی پروگرام کے اختتام کے موقع پر ضلع جوائنٹ کلکٹر نکھیلا ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ دیہی سطح کی خواتین کا خود مکتفی بننا وقت کا اہم ترین تقا ضہ ہے ۔ جس سے خواتین گھریلو زندگی میں اپنے روز مرہ کام کاج کے علاوہ اپنے افراد خاندان کی کفا لت بھی کر سکتی ہیں۔ اکثر و بیشتر خاندان معا شی طور پر مشکلات کا سامنا کر تے ہیں ۔ چنا نچہ خواتین کو چا ہیے کہ وہ مختلف تربیتی کورسیس میں شرکت کر تے ہوئے تربیت حاصل کریں اور خو د مکتفی بننے کی سعی کریں تا کہ اپنی اور اپنے افراد خاندان کی معاشی پسماندگی کو دور کر سکیں ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر نے کہا کہ 13 اس تربیت پروگرام میں 45 خواتین نے شرکت کر تے ہوئے مختلف اقسام کے خوبصورت بیاگس تیار کئے ۔خواتین کی جانب سے تیار کر دہ مذکورہ بیا گس کی فروختگی پر بھی خواتین کو ذمہ داری اور سوجھ بوجھ سے کام کر تے ہوئے مارکٹ کی جانکاری حاصل کر نا ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر روی ‘ رام ریڈی ‘ تر پت رائو و دیگر عہدیدار موجود تھے۔