صدر ضلع نظام آباد جیون ریڈی کی ریاستی وزیر پرشانت ریڈی سے ملاقات ،لائحہ عمل کی تیاری
نظام آباد :ٹی آرایس پارٹی کو مستحکم کرنے دیہی سطح سے اسمبلی سطح تک ٹی آر ایس کو مستحکم کرنے کیلئے تمام افراد کے تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے کی چیف منسٹر صدر ٹی آرایس مسٹر کے سی آر کی جانب سے نو نامزد ضلع صدر جیون ریڈی کو دی گئی ہدایت کے مطابق جیون ریڈی نے حیدرآباد میں وزیر شوارع و عمارت مسٹر پرشانت ریڈی پارٹی کے اراکین اسمبلی ، میونسپل چیرمین کے ہمراہ عنقریب حیدرآباد میں ایک اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جیون ریڈی اور پرشانت ریڈی کے ملاقات کے درمیان اس خصوص میں بات چیت کی ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے 31 اضلاع میں پارٹی صدور کی حیثیت سے نامزد کیا تھا نظام آباد سے جیون ریڈی کو نامزد کیا ہے جیون ریڈی نے اپنی نامزدکے بعد مختلف قائدین کے علاوہ اعلیٰ قائدین ضلع کے وزیر ، ایم ایل سیز ، ضلع پریشد چیرمین کے ساتھ اس خصوص میں بات چیت کی پرشانت ریڈی سے ہوئی ملاقات کے دوران آئندہ کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تحریک سے وابستہ کارکنوں کو ابھی تک کوئی موقع نہیں دیا گیا ہے ۔ ان تمام قائدین کو مناسب نمائندگی فراہم کرنے کیلئے چیف منسٹر سے سفارش کرنے اور پارٹی کیڈر کو مستحکم کرتے ہوئے دیہی سطح سے پارٹی کو مستحکم کرتے ہوئے اسمبلی سطح تک پارٹی کے استحکام کیلئے اقدامات کرنے کا جیون ریڈی نے اظہار کیا ۔ ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو جیون ریڈی کی تہنیت کے بعد اس بارے میں پرشانت ریڈی ، جیون ریڈی و دیگر اہم قائدین نے اس خصوص میں تبادلہ خیال کیا ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو اس ماہ کے تیسرے ہفتہ میں نظام آباد کا دورہ کرنے والے چیف منسٹر اپنے دورہ کے موقع پر نئے کلکٹریٹ کی آفس کا افتتاح اور نئی پارٹی آفس کا افتتاح کرنے والے اور اسی روزپارٹی کے صدر کی حیثیت سے جیون ریڈی حلف بھی لینے کے امکانات ہیں ۔