ضلع کلکٹر وینکٹ راؤکے سرپنچوں کو خصوصی احکامات جاری
محبوب نگر ۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دیہی علاقوں میں مزدوری کرنے والوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ ضمانت روزگار اسکیم کے تحت انہیں کام فراہم کیا جائے۔ ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے اس خصوص میں ضلع کے تمام سرپنچوں کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سسٹم معطل ہے۔ مزدوری کیلئے دیگر مقامات کو جانے سے روکنے کیلئے مزدوروں کو مقام پر بھی کام فراہم کیا جائے۔ پنچایت سکریٹریز اس کی ذمہ داری قبول کریں۔ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ ضمانت اسکیم کے تحت کسی بھی صورت میں کام فراہم کیا جائے۔کورونا وائرس پر ریاستی حکومت کی ہدایات سے انہیں واقف کروایا جائے۔ مزدوروں کے کام کی جگہ فاصلہ کا خیال اور صرف 5 مزدوروں کو ہی ایک جگہ کام دیا جائے۔ انہیں یومی اجرت 237/- روپئے ادا کی جائے۔ شکایت کا کوئی موقع نہ دیں۔ انہو ں نے متعلقہ ایم پی ڈی اوز کو پابند کیا جائے کہ وہ تفصیلی رپورٹ سے وقتاً فوقتاً کلکٹرس کو واقف کرائیں۔