دیہی علاقوں میں طبی خدمات بہتر بنانے پر زور : گورنر سوندرا راجن

   

حیدرآباد 12 مارچ ( سیاست نیوز ) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج کہا کہ دیہی علاقوں میں طبی خدمات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ مریض کی نگہداشت اعلی معیار اور سنجیدگی کے ساتھ ہونی چاہئے اور پیشہ طب کے تقاضوں کو پورا کیا جانا چاہئے ۔ ایمس بی بی نگر میں ایم بی بی ایس 2020-21 بیاچ کی وائیٹ کوٹ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی حصہ لیتے ہوئے گورنر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کئی میڈیکل کالجس قائم کرکے نگہداشت صحت کی سہولیات کو عوام تک پہونچانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔