دیہی علاقوں میں کریڈٹ پلان میٹنگس منعقد کرنے نبارڈ کے عہدیداروں کو ہریش راؤ کا مشورہ

   

حیدرآباد ۔ 16 فبروری ( سیاست نیوز) چونکہ نبارڈ کی جانب سے سالانہ اسٹیٹ کریڈٹ سمینارس کا انعقاد محض ایک رسم بن گئی ہے ۔ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے انہیںہدایت دی کہ وہ دیہی علاقوں میںکسانوں کے گروپس میں سالانہ پلان میٹنگس کا انعقاد عمل میں لائیں ۔ انہوں نے نبارڈ کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ سال کے پلانس کو قطعیت دینے سے قبل کسانوں کو مدعو کر کے ان کے مشورے اور تجاویز حاصل کی جائیں ۔ یہاں نبارڈ کے اسٹیٹ کریڈٹ سمینار 2020-21ء میںحصہ لیتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ اگر عہدیدار راست طور پر کسانوں سے ان کی تجاویز اور مشورے حاصل کریں تو سالانہ کریڈٹ پلانس بہتر ہوں گے ۔ انہوں نے نبارڈ کے عہدیداروں سے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ اسٹوریج ، مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ شعبوں میں فراخدلانہ فینانس فراہم کریں ۔ انہوں نے کسانوں کیلئے مفید ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو اس کے ریاستی بجٹ کا 30فیصد زراعت اور اس سے متعلق شعبوں پر خرچ کرتی ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ’’ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک کسان ہیں اور وہ کسان کے مسائل سے واقف ہیں اسی لئے وہ شعبہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ مجوزہ کراپ کالونیز کا بھی ریاست میں جلد آغاز کیا جائے گا ۔